ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ڈبلیو ڈی مبینہ گھوٹالہ:پولیس نے کجریوال کے خلاف شکایت اے سی بی کو بھیجی

پی ڈبلیو ڈی مبینہ گھوٹالہ:پولیس نے کجریوال کے خلاف شکایت اے سی بی کو بھیجی

Sun, 19 Mar 2017 11:47:40    S.O. News Service

نئی دہلی18مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس نے آج ایک عدالت کو بتایا کہ مبینہ پی ڈبلیوڈی گھوٹالے میں وزیراعلیٰ اروندکجریوال، ان کے رشتہ دار اور ایک سرکاری افسر کے خلاف دائر مجرمانہ شکایت کو اینٹی کرپشن شاخ(اے سی بی)کو منتقل کر دیا گیاہے۔دہلی پولیس کی اقتصادی جرم شاخ نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ابھلاش ملہوترا کے سامنے دائر کی گئی رپورٹ میں کہاکہ اس نے شکایت کو لے کر تفتیش کی اور اب اسے اے سی بی کو بھیج دیاگیاہے۔اقتصادی جرم شاخ(یوڈبلیو)نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ شکایت آگے کی ضروری کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن شاخ کو بھیج دی گئی ہے۔عدالت نے شکایت پراگلی سماعت کے لئے کیس کو 23مارچ کے لئے درج کر دیا۔عدالت’’روڈس اینٹی کرپشن آرگنائزیشن‘‘کے بانی راہل شرما کی شکایت پر سماعت کر رہی تھی جس میں کیجریوال، ان کے رشتہ دار سریندر بنسل اور ایک لوک سیوک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔شکایت میں دہلی میں سڑکوں اور گٹر لائنوں سے متعلق ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔شکایت کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے وکیل کے پانڈے نے’’بدعنوانی کی جڑوں کے گہرائی تک پھیلی ہونے‘‘کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی مواداصل میں اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے نہیں خریداگیا۔ایک اور عدالت نے سابق میں مجسٹریٹ ملہوترا کی عدالت سے معاملے کو منتقل کرنے کی اپیل کرنے سے متعلق بنسل کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ درخواست قابل غور نہیں ہے۔اقتصادی کرائم برانچ نے عدالت کے سامنے مشرق میں ایک پوزیشن رپورٹ دائر کرتے ہوئے اپنی تحقیقات کو مکمل کرنے کے لئے وقت مانگاتھا۔


Share: